حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا خاندان
سوال:حضرت محمدﷺ کا سلسلہ نسب کن پیغمبر سے جاکر ملتا ہے؟
جواب:حضرت ابراہیمؑ
سوال:حضرت محمدﷺ کا سلسلہ نسب حضرت ابراہیمؑ کے کس بیٹے کے توسط سے ملتا ہے؟
جواب:حضرت اسماعیلؑ
سوال:حضرت اسماعیل کے کتنے فرزند تھے؟
جواب:۱۲
سوال:حضرت اسماعیل کےبیٹوں میں کون حجاز میں آباد ہوا،جن کا سلسلہ نسب حضرت محمدﷺ سے ملتا ہے؟
جواب:قیدار
سوال:آنحضرتﷺ کے آبا و اجداد میں ایک شخصیت کو ان کی بہادری کی وجہ سے‘‘قریش’’ کا لقب ملا اور قبیلہ بنو قریش کی بنیاد پڑی ان بزرگ ہستی کا نام بتایے؟
جواب:فہر
سوال:آنحضرتﷺ کے پردادا ہاشم کا اصل نام کیا تھا؟
جواب:عمرو
سوال:آپﷺ کی پردادی کا نام کیا ہے ؟
جواب:سلمیٰ
سوال:حضوراکرمﷺ کے دادا کا کیا نام تھا؟
جواب:عبدالمطلب
سوال:آپﷺ کے دادا کا اصلی نام کیا تھا؟
جواب:عامر
سوال:آپ کے دادا کس لقب سے مشہور تھے؟
جواب: شیبہ
سوال:آپﷺ کے دادا کے زمانے میں کون سا مشہور واقعہ ظہور پذیر ہوا جس کا ذکر قرآن پاک میں آیا ہے؟
جواب:واقعۂ فیل
سوال:آپﷺ کے دادا کے زمانے میں کس ملک کے بادشاہ نے کعبہ کو ڈھانے کا ارادہ کیا تھا؟
جواب:یمن کا بادشاہ ابرہہ
سوال:حضور اکرمﷺ کے والدمحترم کا نام کیا تھا؟
جواب:عبداللہ
سوال:آنحضرتﷺ کی ولادتِ سعیدوالد محترم کی وفات کے کتنے عرصہ بعد ہوئی؟
جواب:چھ ماہ بعد
سوال:حضرت عبداللہ نے کتنے برس کی عمر میں وفات پائی؟
جواب:پچیس/۲۵سال
سوال:آنحضرتﷺ کی دادای کا کیا نام تھا؟
جواب: فاطمہ بنت عمر
سوال: آنحضرت ﷺ کے دادا عبدالمطلب کی کنیت کیا تھی؟
جواب:ابوالحارث
سوال: آنحضرتﷺ کے نانا کا کیا نام تھا؟
جواب:وہب بن عبدالمناف
سوال:آنحضرتﷺ کے والد حضرت عبداللہ کا انتقال کہاں پر ہوا؟
جواب:مدینہ
سوال: کس قبیلہ نے چاہ زم زم بند کرادیا تھا ؟
جواب:قبیلہ بنو جرہم
سوال:کس قبیلہ کے سردار نےزم زم کو دوبارہ تلاش کرواکر کے صاف کروادیا؟
جواب:قبیلہ قریش کے سردار عبدالمطلب نے
سوال:آنحضرت ﷺ کے والد اور آپﷺ کی والدہ کا نسب کس پر جاکر ملتا ہے؟
جواب: کلاب پر
سوال:آنحضرت ﷺ کے ایک جد امجد اپنے بلند مرتبہ اور بزرگی کی وجہ سے عمرالعلاء کے لقب سے مشہور ہوئے نام بتایے؟
جواب: ہاشم
سوال:آنحضرت ﷺ کی نانی کا اسم گرامی کیا تھا؟
جواب:برہ بنت عبدالعزٰی
سوال:آپﷺ کے دادا حضرت عبدالمطلب کو کہاں دفن کیا گیا؟
جواب:حجون کے مقام پر(مکہ معظمہ میں)
سوال:حضرت عبداللہ شام کے سفر سے مدینہ میں ایک کاروبار کی وجہ سےٹھہرے اور بیمار ہوکر وفات پاگئے وہ کس کاروبار کے سلسلہ میں مدینہ میں ٹھہرے تھے؟
جواب:کھجوروں کے کاروبار کے سلسلہ میں
سوال:آپﷺ کی والدہ کا تعلق کس خاندان سے تھا؟
جواب:بنو زہرہ
سوال:آنحضرتﷺ کا تعلق قریش کے کس سلسلہ سے تھا؟
جواب:بنو ہاشم
سوال:آنحضرتﷺ کے کتنے چچا مسلمان ہوئے؟
جواب: دو،حضرت حمزہؓ،حضرت عباسؓ
سوال:آنحضرتﷺ کے اس چچا کا نام بتایے جو اسلام لائے اور آنحضرتﷺ کے بعد وفات پائے؟
جواب:حضرت عباس
سوال:آپﷺکے چچا حضرت عباسؓ کی کنیت کیا تھی؟
جواب :ابوالفضل
سوال:آپﷺکے چچا حضرت ابوطالب نے کتنی عمر میں وفات پائی؟
جواب:اسّی سال
سوال:آپﷺکی اس چچی کا نام بتایے جو آپﷺکی راہوں میں کانٹے بچھایا کرتی تھی؟
جواب:ام جمیل
سوال:آنحضرتﷺ کی اس پھوپی کا نام بتایے جو آنحضرتﷺ کی زوجہ حضرت خدیجہؓ کی بھابی تھیں؟
جواب:حضرت صفیہؓ
سوال:آنحضرتﷺ کی اس پھوپی کا نام بتایے جنہوں نے غزوۂ خندق میں ایک یہودی کو قتل کیا تھا؟
جواب:حضرت صفیہؓ
سوال:آنحضرتﷺ کی والدہ کہاں پیدا ہوئیں؟
جواب:مکہ مکرمہ میں
سوال:آپﷺ کی والدہ حضرت آمنہ کا انتقال کہاں ہوا اور کہاں دفن ہوئیں؟
جواب:ابواء
سوال:آپﷺکے والدحضرت عبداللہ کا انتقال شادی کے کتنے ماہ بعد ہوا؟
جواب:تین ماہ بعد
No comments:
Post a Comment
اپنا تبصرہ یہاں لکھیں